12 May 2020 - 03:24
News ID: 442703
فونت
آیت الله تحریری:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شب قدر روح کی ترقی کا بہترین موقع ہے کہا: لیلة القدر، ولایت سے جڑنے کی شب ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی آیت الله تحریری نے بیان کیا: شب قدر میں ایک سال کی تقدیر اپنے ہاتھوں سے لکھیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم دو حالت میں دفعی اور تدریجی طور سے رسول اسلام(ص) کے قلب پر کہا: خداوند متعال نے رسول اسلام(ص) کے صدقہ میں مسلمانوں پر یہ خاص عنایت کی قران کریم کو ایک عظیم مقام سے زمین پر نازل کیا۔

آیت الله تحریری نے یہ کہتے ہوئے کہ قران کریم ایک مستحکم کتاب ہے جس میں کسی قسم کی پراکندگی ، اختلافات و تناقضات موجود نہیں ہیں کہا: سورہ قدر قران کریم کی عظمت و بلندی کی بیانگر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: شب قدر میں تمام مومنین اور مومنات کی سلامتی کے لئے دعا کریں کہ جو عظیم ترین اور بالاترین دعا ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬